آپ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں‘عائزہ خان کا لڑکیوں کو مشورہ

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے ، آپ کو صرف اپنی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ‘آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ‘ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں