جامعہ کراچی: کلیہ قانون کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کے آغازسے قبل شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی کادورہ

کلیہ قانون کی جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کے تعمیراتی کام اس ہفتے شروع کردیاجائے گا

اتوار 5 دسمبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا گزشتہ روز رئیس کلیہ قانون جامعہ کراچی جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور دائودی بوہرا کمیونٹی کے نمائندگان کے ہمراہ کلیہ قانون کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل دورہ جس کے تعمیرانی کام کا آغاز اس سے کردیاجائے گا۔کلیہ قانون کی جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے قریب بننے جاری ہے جس میں قانون کی جدید تعلیم اور طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر کام ہوگا۔

(جاری ہے)

اس نئی عمارت میں 1000 سے زائد طلبہ ایک ایکو فرینڈلی ماحول میں تعلیم حاصل کرینگے جبکہ عمارت میں سیمینار ہالز، موٹ کورٹ اور سماعت گاہ بھی موجود ہوگی۔ اس نئی عمارت میں موجودہ کورسز اور ڈگری پروگرامز کے علاوہ ڈاکٹریٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی نے تعلیم کے فروغ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس کمیونٹی نے تعلیم کی ترویج کے لئے خدمات سرانجام دیں اور موجودہ عمارت بھی ان ہی کے تعاون سے بن رہی ہے جس پر جامعہ کراچی ان کی مشکور ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں