ٹول پلازہ کے عملے نے ایس ایس پی اور اِن کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ایس ایس پی کو ٹول ٹیکس نہ دینا مہنگا پڑ گیا،ٹول پلازہ پر پرچی کاٹنے پر عملے سے ایس ایس پی کی تلخ کلامی ہوئی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 12 جنوری 2022 01:25

ٹول پلازہ کے عملے نے ایس ایس پی اور اِن کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
گڈاب(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 11جنوری 2022) ایس ایس پی کو ٹول ٹیکس نہ دینا مہنگا پڑ گیا،ٹول پلازہ پر پرچی کاٹنے پر عملے سے ایس ایس پی کی تلخ کلامی، ٹول پلازہ کے عملے نے ایس ایس پی اور اِن کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، بیٹے اور ڈرائیور سمیت ٹول ٹیکس نہ دینے پرجھگڑے کے دوران تشدد سے زخمی ہوگئے۔گڈاپ کے علاقے میں ایس ایس پی ثاقب ابراہیم اپنے بیٹے عارف اور ڈرائیور آصف سمیت جھگڑے کے دوران تشدد سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ٹول پلازہ پر پرچی کاٹنے پر عملے سے ڈرائیور کی تلخ کلامی ہوئی۔ ڈرائیورنے کہا کہ ایس ایس پی موجود ہے، گاڑی کی پرچی نہیں کٹوائیں گے، اس پر ٹول پلازہ کے عملے سے جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے تشدد شروع کردیا۔ٹول پلازہ کا ملازم شبیر احمد بھی تشدد سے زخمی ہوا،زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی اور اِن کے بیٹے کے جسم پر تشدد کی وجہ سے نشانات آئے ہیں، تاہم اُنہیں کسی قسم کی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں