کراچی ، یوسف پلازہ میں سعودی عرب پلٹ کمپیوٹر انجینئر کو ٹارگٹ کلرز نے اس کے معصوم بچے کے سامنے 17 گولیاں مار کر قتل کردیا۔،
معصوم بچہ آنکھوں کے سامنے باپ کا قتل دیکھ کر حواس کھو بیٹھ
منگل 24 فروری 2015 23:23
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کراچی کے علاقے یوسف پلازہ میں سعودی عرب پلٹ کمپیوٹر انجینئر کو ٹارگٹ کلرز نے اس کے معصوم بچے کے سامنے 17 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ معصوم بچہ آنکھوں کے سامنے باپ کا قتل دیکھ کر حواس کھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 معراج مٹھائی والے کے قریب مکان R-271 کا رہائش پذیر 30 سالہ نوجوان فیصل ولد صفدر اپنے بیٹے کو اسکول وین میں بٹھانے کیلئے صبح سویرے گھر کے باہر کھڑا تھا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ٹارگٹ کلرز آئے اور معصوم بیٹے کے سامنے فیصل کو 17 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
مقتول سعودی عرب کے شہر ریاض میں کمپیوٹر انجینئر کی ملازمت کرتا تھا اور جمعہ کے روز ہی چھٹیوں پر کراچی آیا تھا۔(جاری ہے)
مقتول کا بیٹا بہادرآباد میں واقع حبیب پبلک اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ اسکول وین صبح ساڑھے 5 بجے آتی تھی اس لئے فیصل بیٹے کو وین میں ڈراپ کرنے کیلئے کھڑا تھا۔ آنکھوں کے سامنے باپ کا قتل دیکھ کر مقتول کا 7 سالہ بیٹا حواس کھو بیٹھا۔ مقتول 3 بچوں کا باپ تھا، اہل خانہ کے مطابق متوفی کا کسی سیاسی، مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی کسی سے دشمنی تھی۔ ایس ایچ او یوسف پلازہ اکرم آرائیں کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان نے 4 گولیاں مقتول کے نازک اعضاء پر ماریں ہیں۔ ادھر گلشن اقبال، نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے اصغر ولد فرید زخمی ہوگیا۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی
فلمساز امتیاز علی فلم’’ امر سنگھ چمکیلا ‘‘کی کامیابی پر بہت خوش
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ