سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ

اکاوٴنٹ فریز کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں،شرجیل میمن

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ کرلیا،اکاوٴنٹ فریز کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے سیکرٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاجبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرائے جائیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی اور کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے۔

منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے۔ منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن مضبوط کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کی تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں