دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے، فاروق ستار

یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے،رہنما ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 15 مئی 2024 19:33

دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے، فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دبئی میں موجود سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو اب بیچا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے یہ بات کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے، جو انکشاف ہوا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔رہ نما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں