کراچی میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 13:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران غیرملکی باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن جاری ہے جس کے دوران 6 افغان باشندوں سمیت 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ان میں عزیزآباد ،ْ جوہر آباد ،ْیوسف پلازہ ،ْشاہ لطیف ٹاؤن، ملیر ،ْقائدآباد، کٹی پہاڑی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملیر میں کارروائی کے دوران 6 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس کوائف نہ ہونے پر فارن ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں