کراچی،ناظم آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پتھرائوسے ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی زخمی

جمعرات 21 جنوری 2021 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کے پتھرائو سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی طارق خان زخمی ہوگئے۔کے ایم سی حکام کے مطابق سڑک پر موجود اسٹال اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ کے ایم سی عملے نے ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں اور کیبن ضبط کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے پر پتھرائو تجاوزات مافیا کی جانب سے کیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پرمحمود آباد نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے بھی آپریشن کیا گیاتھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں