حکومت پاکستان کشمیر کمیٹی کو فعال بنائے، ہیومن رائٹس، محب کونسل

ضلع پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جانا قابل مذمت ہے، مشترکہ بیان

منگل 31 مئی 2022 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان اور محب قومی سماجی کونسل کی مرکزی کمیٹی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی جاری ریاستی دہشت گردی میں ضلع پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کئے جانے کو قابل مذمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کمیٹی کو فعال بنائے پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے لئے دھڑکتے ہیں مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو تسلیم کئے جانے کے باوجود بھارت کا سات دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین و تضحیک ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت کی کشمیر کمیٹی سے عدم دلچسپی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن افسوس ہے کہ حکومت کی وطن عزیز کی شہ رگ میں دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں