سندھ حکومت کی گنا کرشنگ میں تاخیر ناقابل منظور ہے،عبداللہ حسین ہارون

پیر 15 جنوری 2018 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) سابق مندوب اقوام متحدہ برائے پاکستان عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ شوگر کی کرشنگ کیلئی2 مہینے گذر گئے ہیںایک مہینہ رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک سندھ حکومت گنے کی قیمتوں کا تعین کرنے کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے گریز کر رہی ہے اور اپنے دیئے ہوئے نوٹی فیکشن سے منحرف ہو رہی ہے جو کہ ناقابل منظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ ہائی کورٹ بھی گنے کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے تیار ہے۔بہتر یہ ہوگا کہ سندھ حکومت گنے کی قیمتوں کا تعین کرے اور اس معاملے پر جلد سے جلد فیصلہ کرے ورنہ مظلوم ہاری آپ کو الیکشن کے وقت ووٹ نہیں دیں گے جو کہ آپ نے ان کے پیٹ سے چھینا ہوا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں