سندھ ہائی کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل مسترد کردی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل مسترد کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دورکنی بینچ نے منشیات اسمگلنگ کے مقدے میں سزایافتہ مجرم کی جانب سے دائر اپیل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم اسحاق کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے قیدوجرمانے کی سزا کو برقرار رکھا۔واضح رہے کہ مجرم کو کسٹم حکام نے 2016 میں کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا،مجرم پر منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر انہیں انسدادمنشیات کی عدالت نے 1 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں