سو ک سینٹر کرا چی پر دبا ئو کم کر نے کیلئے کرا چی میں کم از کم 5مقا ما ت مراکز قائم کریں ، نگران صوبائی وزیر آبپاشی و پبلک ہیلتھ کی ہدایت

پیر 16 جولائی 2018 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی تر قی ،بین الصو با ئی رابطہ اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شا ہ نے محکمہ ایکسا ئز سندھ کے افسرا ن کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ سو ک سینٹر کرا چی پر دبا ئو کم کر نے کیلئے کرا چی میں کم از کم 5مقا ما ت نا ر تھ نا ظم آبا د ،گلشن اقبا ل ،صدر ،کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقو ں میں گا ڑیو ں کی رجسٹریشن کے مرا کز قا ئم کریں ۔

یہ با ت آج انہو ں نے مو ٹروہیکل رجسٹریشن کے دفتر سوک سینٹر کرا چی کے اچا نک دور ے کے مو قع پر افسرا ن سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ بھی مو جو د تھے دو ر ے کے مو قع پر نگرا ن صو با ئی وزیر نے وہا ں مو جو د لو گو ں سے انکے مسائل کے با ر ے میں آگا ہی لی اور انکے فو ری حل کے احکامات صا در کئے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انہو ں نے افسرا ن نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے طریقہ کا ر کو آسا ن بنا تے ہو ئے ضلع کی سطح پر اور عوام کی توقعا ت کو پورا کر نے کیلئے جدید ٹیکنا لو جی کا استعما ل کیا جا ئے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ و دیہی تر قی ،بین الصو با ئی را بطہ اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شاہ نے افسرا ن کو مزید ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ وہ لو گو ں کو اپنی گا ڑ یا ں ریجنل ہیڈ کوا ٹرز پر رجسٹرڈ کر وانے کی تر غیب دیں تا کہ کرا چی مر کز سے دبا ئو کو کم کیا جا سکے ۔

اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے نگرا ن صو با ئی وزیر کو بتا یا کہ آن لا ئن ٹیکس جمع کرا نے کا نظا م جلدی متعا ر ف کرا یا جا ئے گا اس پر کا م تیزی سے جا ر ی ہے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر مشتا احمد شاہ نے یہ بھی تجویز دی کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ کو مزید فعا ل بنا یا جا ئے اور محکمہ کو جدید خطو ط پر استوا ر کر نے کیلئے ایک فو کل پر سن مقرر کیا جا ئے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں