ْسی ٹی ڈی اہلکار پرفائرنگ کرنے کا الزام،عدالت نے ملزم عدنان پاشا درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کلفٹن،بوٹ بیسن پر سی ٹی ڈی اہلکار پرفائرنگ کرنے کا الزام،عدالت نے ملزم عدنان پاشا درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعہ کو سی ٹی ڈی اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ملزم عدنان پاشا کو سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا تھا،فائرنگ کے نتیجے میں خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہا،ملزم عدنان پاشا نے پہلے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ اہلکار حنیف پر تشدد کیا،واقعہ کے وقت اہلکار حنیف دوستوں کے ساتھ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ میں کھانا کھارہا تھا،واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکار حنیف کوریجو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،ملزم عدنان پاشا پر اس سے قبل شاہراہ فیصل پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کا مقدمہ بھی درج ہے ملزم کی درخواست ضمانت سیشن جج جنوبی کی عدالت سے مسترد کی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں