ملک بھر کی کاروباری برادری عمران خان کے ساتھ ہے، یوسف یعقوب پرنس

عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ،اب ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،صدرپاکستان ویونگ مل ایسو سی ایشن

اتوار 19 اگست 2018 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان وویونگ مل ایسو سی ایشن کے صدر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب پرنس نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں،ملک بھر کی کاروباری برادری الیکشن میںپی ٹی آئی کی کامیابی کو خوش آئند سمجھتی ہے اور اچھے وقت کے لیے پر امید ہے ،وزیر اعظم عمران خان اہم قتصادی معاملات سمیت تمام امور میں شفافیت،احتساب اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیں گے جس سے ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

یوسف یعقوب پرنس نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عمران خان کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو امید ہے کہ معاشی معاملات کو ترجیح دی جائے گی اوران کے دیرینہ مسائل حل ہوںگے۔

(جاری ہے)

یوسف یعقوب پرنس مزیدنے کہا کہ خوشامدی ٹولے نے پاکستان میں لوٹ مار کر کے اربوں روپے باہر منتقل کیے جس کی واپسی ضروری ہے،عمران خان کی کامیابی میں غریب عوام اور متوسط طبقے نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اس لیے اب عمران خان کو چاہیے کہ وہ غریب عوام اور متوسط طبقے کو قریب رکھیںاور جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں سے دور رہا جائے جو انہیں اپنے نرغے میں لینے کی کوششیں کریں گے،حکومت سفید پوشوں کو موقع فراہم کرے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں،سرکاری اداروں سے کرپشن ختم کرنے کے علاوہ نجی اداروں میں بھی کریشن ختم کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں