بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، عارف علوی

حکومت کے پہلے سال میں کراچی کو کچرا سے چھٹکارا اور عوام کو صاف پانی مہیا کرینگے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصاف رہنما عارف علوی نے کہا ہے بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے ،کراچی کو صاف پانی اور کچراٹھانے سمیت تمام بنیادی مسائل کو حکومت کے پہلے سال ہی ختم کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحریک انصاف کی جانب سے نامزد صدر مملکت کے امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا،تبدیلی کاراستہ کھلا ہے ،عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے ،لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا،بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے ،انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں ،کراچی والوں کاخاص طور پر مشکور ہوں ،عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدررہ کربھی تعلق برقراررکھناچاہتاہوں،کراچی میں بالخصوص ،ٹرانسپورٹ ،پانی ،کچراسمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے،جیسابھی بالر ہے جیسابھی بیٹسمین ہے عمران خان سب سے کام لے لیں گے ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھاجائیگا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں