عدالت نے سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

پیر 20 اگست 2018 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ زوہیر صدیقی کے وکیل محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں، اجازت دی جائے۔ عدالت نے سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں