پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے 580کلو گرام چرس برآمد کرلی

منگل 21 اگست 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے 580کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان یوسف،جہانگیر،وسیم اور عالم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلو 580 گرام چرس برآمد۔ ملزمان منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں