صفدر آباد‘14 سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان کو تھانہ سٹی فاروق آباد کے ایس ایچ او نے تھانہ میں مہمان بنا لیا

منگل 4 ستمبر 2018 23:47

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) 14 سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان کو تھانہ سٹی فاروق آباد کے ایس ایچ او نے تھانہ میں مہمان بنا لیا، علاقہ نوکھر نو کی رہائشی چودہ سالہ لڑکی رمشاکو یوم آزادی کے روز اغوائکیا گیا،ملزمان کوگرفتار کرنے کے باوجود22روز گزر گئے مگر لڑکی پولیس برآمد نہ کر سکی، ایس ایچ او طفل تسلیاں ہی دیتا رہا۔

ورثاء نے لاہور سرگودھا روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا کر شدید احتجاج کیا،9 گھنٹے گزر جانے کے بعد سوموار اور منگل کی درمیانی رات 2 بجے ڈی پی اوکی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ورثاء نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے لاہور سرگودھا روڈپر کئی کلومیٹر تک ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد سلیم کی 14 سالہ بیٹی رمشاء کو تھانہ سٹی کے علاقہ نوکھر نو سی22 روز قبل اغواء کیا گیا، لڑکی کے ورثاء نے ملزمان نوید، شبیر، بلال،منے خان، حمزہ، اسحاق، وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا اور بااثر ملزمان کو سرکاری مہمان بنا لیا ، ورثاء کے مطابق مقامی پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے،ایس ایچ او عبد الستار سندھو نے بتایا کہ 2 دن تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔رمشا کے اہلِ خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں