وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کے صدر دفتر کا دورہ

کے پی ٹی سے متعلق اس کی تاریخی، جغرافیائی،معاشی صحت موجودہ سہولیات اور مستقبل میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والے منصوبوں کے بارے میں اگاہی فراہم کی گئی

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:34

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ انہیں کے پی ٹی سے متعلق اس کی تاریخی، جغرافیائی، معاشی صحت موجودہ سہولیات اور مستقبل میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر منصوبوں جن کے ذریعے کے پی ٹی کی استعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

زیر بحث آئے جن میں ایل این جی کمپلیکس، کے پی ٹی فریٹ کوریڈور،پور ٹ کی کونیکٹیوٹی، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور میری ٹائم بزنس انکلو جیسے منصوبے شامل ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کے پی ٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کے پی ٹی کی سینئر مینجمنٹ کی قابلیت اور چئیرمین کے پی ٹی رئیر ایڈمرل جمیل اختر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور نے کے پی ٹی انتظامیہ کو Blue Economy کے untaped resources کے automation کے ذریعے حصول کا تقاضا کیا تاکہ شفافیت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ یہ میرے لئے خوش آئند ہے کہ کے پی ٹی معاشی سرگرمیوں اور خودمختاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اختتام پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں