شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے 10محرم کو بھی جرائم پیشہ افرا د کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ،شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شارع فیصل کے علاقے میں کاروائی کر کے ملزم صفیان اقبال کو گرفتار کرلیا۔

ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ رینجرز نیاسی علاقے میں کاروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے سہولت کار اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم محمد عمر کو گرفتار کرلیا، ماڈل کالونی میں بھی رینجرز نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کاشف، نواز،جاوید،محمد ارشد اور طارق علی کو گرفتار کرلیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان سے اسلحہ۔ایمونیشن اور لوٹا گیا سامان برا?مد کرلیاگیا اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں