آئی کیپ اور آئی سی ایم اے پاکستان کے تحت تیسرے فنانشل ریفارم فار اکنامک ڈیولپمنٹ فورم کا انعقاد
پیر 24 ستمبر 2018 18:56
(جاری ہے)
فریڈ کا پہلا اور دوسرا فورم بالترتیب سری لنکا اور ملائیشیا میں منعقد ہو چکے ہیں۔
فریڈ فورم کے افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی سابق گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان و سابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترتھیں جبکہ اس سیشن میں ڈائریکٹر گورننس گلوبل پریکٹس ورلڈ بینک جیمز اے برمبے، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان الینگوپیچ موٹھوصدرآئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیااور صدر آئی سی ایم اے پاکستان ضیا المصطفی اعوان نے بھی خطاب کیا۔صدر کاپا منوج فنڈس نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن ہمیشہ مزید مضبوط اور سسٹین ایبل اکاؤنٹنسی شعبے کے لیے کوشاں رہتی ہے تاکہ ہم سب مل کر بہتر مستقبل کے اہداف حاصل کرسکیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ٹیکس موبلائزیشن بہت ضروری ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد ہے جسے 22 فیصد تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو مضبوط بنانے اور کیپٹل مارکیٹ کی ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹاک ایکس چینج کے ساتھ مل کرنگران حکومت میں کیپٹل مارکیٹ کی ڈیولپمنٹ کے لیے ایک روڈ میپ بنایا تھا جسے وہ حتمی شکل دیں گے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اکاؤنٹنسی کا اعلیٰ معیارکاروبار اور معاشی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اپنے خطاب میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر گورننس گلوبل پریکٹس جیمز اے برمبے نے کہا کہ وہ پاکستان میں عمران خان کی نئی حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں اوراس نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ورلڈ بینک کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی شعبے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پروسائل کو بروئے کار لانے کے لیے رائج مروجہ طریقہ کار کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیا نے کہا کہ آئی کیپ ملک میں اکاؤنٹنسی شعبے کا معیار بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی نظام میں وسائل کی موبلائزیشن سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس فورم کا تھیم نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنلز کو چاہیے کہ وہ اپنا اعتماد بحال کریں تاکہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے بہتر نتائج نکل سکیں ۔ اب حکومتیں اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی ایم اے پاکستان ضیا المصطفی اعوان نے بتایا کہ ان کا انسٹی ٹیوٹ ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی سہولت کے لیے ریسرچ اور فزیبلٹی اسٹڈی فراہم کرتا ہے۔ وہ فنانس پروفیشنلز کو جدید خطوط پر تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔ فورم میں ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور مؤثر پبلک سیکٹر اداروں کے ذریعے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے موضوعات پر تین پلینری سیشنز بھی منعقد ہوئے۔ ان سیشنز میں ڈائریکٹر کیپٹل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر ساؤ ڈٹ خوا Cao Dat Khoa، صدر سافا ڈاکٹر سوود کمار کرن Suvod Kumar Karn، نائب صدر سافا ڈاکٹر پی وی ایس جگن موہن راؤ، آسیان منیجر آئی آئی آر سی و پارٹنر ، آڈٹ اینڈ اشورنس ، بی ڈی او کوالالمپور فرنسس سرل Francis Cyril ، پارٹنر ای اینڈ وائے، سری لنکا منیل جیا سنگھ Manil Jayasinghe ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، سینئر کنٹری آفیسر آئی ایف سی پاکستان معظم احمد، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ارشاد کلیمی نے بھی خطاب کیااور تجربات بتائے۔ مقررین نے متفقہ طور پر زور دیا کہ حکومتی پالیسیاں اور ہر سطح پر ایک جیسی ریگولیشنز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیانے ورلڈ بینک، سافا، کافا اور دیگر ملکی و غیرملکی وفود کا شکریہ ادا کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا