کے ایم سی ڈی ایم سیز کی80ہزار ملازمین وپنشنرز کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

فائر فائٹرز کے ایم سی کے ملازم قرار ،فائر رسک الائونس ،تنخواہیں وغیرہ کے ایم سی ادا کرنے کی پابند ہوگی ،سندھ ہائی کورٹ کا حکم

منگل 25 ستمبر 2018 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویثرن بینچ نے سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دی گئی ازخود نوٹس کی درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کردہ کے ایم سی وڈی ایم سیز کے 80ہزار ملازمین وپنشنرز کیس کا تاریخی فیصلہ جاری کردیا ۔

فیصلے کے تحت اس آئینی درخواست میں کیے گئے تمام احکامات بشمول اسپیشل گرانٹ ،SOPاور ماہوار 7کروڑ پنشن گرانٹ پر عملدرآمد کے لیے چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پابند کردیا گیا ہے جبکہ متفرق درخواست پر کے ایم سی کی1200فائر فائٹرز کو ماہوار فائر رسک الائونس (اوورٹائم) کی ادائیگی کے ایم سی کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ماہوار ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدرسیدذوالفقارشاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور ریٹائرپنشنرز کے نمائندے محمد اسمٰعیل شہیدی نے کے ایم سی وڈی ایم سیز کی80ہزار ملازمین وپنشنرز کو تنخواہوں پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو یکم جنوری 2013کو ازخود نوٹس کی درخواست دی تھی ۔عدالت نے آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے کے ایم سی کی50کروڑکی اسپیشل گرانٹ جاری کرنے ،پنشنرز کے بقایاجات کے لیی2ارب 55لاکھ کی اسپیشل گرانٹ ماہوار 7کروڑ 36ماہ تک ادا کرنے ،ڈی ایم سی سائوتھ کی ڈھائی کروڑ کی اسپیشل گرانٹ جاری کرنے ،کے ایم سی کی78ایجوکیشن ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے ،اکتوبر 2016میں تاریخی SOPدستاویز تیار کرنے ،پنشنرز کو باقاعدگی سے ماہوار پنشن جاری کرنے کے لیے براہ راست کٹوتی کے ایم سی کو جاری کرنے پر اپرٹی ٹیکس براہ راست ڈی ایم سیز کو جاری کرنے جیسے تاریخی احکامات جاری کیے گئے ۔

اس پٹیشن کے ذریعے صرف کے ایم سی کو اب تک 31ارب سے زائد رقم ادا کی گئی ۔پنشنرز کو2ارب سے زائد جاری کئے گئے ۔ڈی ایم سی سائوتھ کو80کروڑ سے زائد اسپیشل گرانٹ جاری کی گئی ۔سماعت کے موقع پر کے ایم سی کے وکیل خرم ایڈوکیٹ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،چھ ڈی ایم سیز کے وکلاء ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،سیدذوالفقارشاہ ،اسمٰعیل شہیدی اور دیگر موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں