کراچی پریس کلب میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تعاون سے امراض قلب کا کیمپ 25ستمبر کولگایا گیا
شہری شوگر، نمک، سگریٹ اور ذہنی تنائو سے پرہیز کریں تو دل کی بیماریوں میں بڑی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے، ماہرین امراض قلب وہ لوگ جو ہفتے میں پانچ دن ورزش کرتے ہیں، ورزش نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں 30 فی صد کم امراض قلب کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں متوازن غذا کا استعمال اور پیدل چلنے کی عادت اپنانے کے نتیجے میں ان کی شریانوں میں کولیسٹرول، پلک جمنے کی شرح میں کمی ہوتی ہے، سیمینار سے خطاب
منگل 25 ستمبر 2018 22:40
(جاری ہے)
اس موقعے پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک،سیکریٹری مقصود یوسفی ، سیکر یٹر ی ہیلتھ کمیٹی وقار بھٹی ،کفیل الدین فیضان،نعیم سہو ترا سمیت اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی، کراچی پریس کلب میں لگائے گئے کیمپ میں کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے کولیسٹرول، بلڈ شوگر، پھیپھڑوں کی کارکردگی، ای سی جی، وزن اور قد کی پیمائش سمیت مختلف طبی ٹیسٹ مفت کیے گئے، امراض قلب کیمپ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے دل کی صحت سے متعلق صحافیوں کو آگہی فراہم کی۔
ڈاکٹرز کے پینل میں کارڈک سرجن ڈاکٹر صولت فاطمی، ماہر امراض قلب ڈاکٹر زینب صمد، ماہر امراض قلب ڈاکٹر یاور سعید اور ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید خان شامل تھے۔ طبی کیمپ میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ اس موقع پر معروف ڈاکٹر عاصم بلگرامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا واحد اسپتال آغا خان اسپتال ہے اور یہاں صرف ان لوگوں کے لیے ہی کام نہیں ہو رہا جو اسپتال تک آتے ہیں بلکہ اندرون سندھ سمیت مختلف شہروں اور دیہات میں بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم بلگرامی نے بتایا کہ آغا خان کے ملک بھر میں 117 اسپتال، کلینک اور لیبارٹریز کام کر رہے ہیں، ایڈز اور دمے کے امراض پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے، اگر صحافی صحت مند ہوں گے تو دوسروں کی بہتری کے لیے کام کر سکیں گے۔ معروف کارڈک سرجن صولت فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں موت کی سب سے بڑی وجہ دل کا مرض ہے، پاکستان میں 40 سے 50 سال کی عمر میں یہ مرض لاحق ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ طرز زندگی میں تبدیلی اور فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے، خواتین کی اموات کا بھی سب سے بڑا سبب امراض قلب ہی ہیں اور ہم سب کو مل کر اس بیماری کا مقابلہ کرنا ہے۔ ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا تھا کہ سگریٹ سمیت تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد موت کا شکار ہوتے ہیں، نوجوانوں میں حملہ قلب کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کا سب سے بڑا سبب بھی ہے، پان، گٹکا اور ہر شکل میں تمباکو نقصان دہ ہے۔ ماہرین امراض قلب ڈاکٹر زینب صمد اور ڈاکٹر یاور سعید کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے میں 12 لوگ دل کی بیماری کے باعث مر جاتے ہیں، امراض قلب سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانے پینے کے معمولات کو تبدیل کیا جائے، پیدل چلنے کی عادت ڈالی جائے اور باقاعدگی سے ورزش کی جائے ورنہ جسمانی سرگرمیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے موت کا خطرہ 30 فی صد بڑھ جاتا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم کردیئے گئے
کیماڑی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی