عمران خان کا سونامی قوم پر بجلی بن کر گرا ہے،بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی ہدایت کا نتیجہ ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام پاکستانی اشیائے خورد ونوش کو خرید نے سے قاصر ہے ،عوام دشمن فیصلوں سے عمران خان کو گریز کرنا چاہئے، مشیراطلاعات سندھ

پیر 15 اکتوبر 2018 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات ،قانون واینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا سونامی قوم پر بجلی بن کر گرا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی امنگوں اور خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا اسٹیرنگ آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے ملک کا غریب طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوچکا ہے پچھلے ہفتے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام پاکستانی اشیائے خورد ونوش کو خرید نے سے قاصر ہے ، ایسے عوام دشمن فیصلوں سے عمران خان کو گریز کرنا چاہئے علاوہ ازیں وفاقی حکومت غریب کش اقدامات سے گریز کرے ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں