عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلوسوں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے۔ چیئرمین بلدیہ غربی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اراکین کونسل کے ہمراہ اورنگی زون میں جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کی گذرگاہوں کو بھی صاف کیا جائے اور ان گذرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی حدود میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں