چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت کرسمس کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس

بدھ 12 دسمبر 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کرسمس مسیحی برادری کا بڑا تہوار ہے جس کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے قبل ازوقت مسیحی و دیگر بلدیاتی نمائندگان سے اجلاس کر کے کوشش کر رہے ہیں کہ بہترین سے بہترین بلدیاتی خدمات کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، ایس ای طارق مغل کے ہمراہ بلدیاتی منتخب نمائندگان و افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر شرکائے اجلاس سے کرسمس کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے تجاویز حاصل کی گئیں اور ان کی آراء کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احکامات دئیے گئے اور ہدایت کی کہ کرسمس کے حوالے سے اقدامات کرنے کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کو ہنگامی بنیاد پر سر انجام دیا جائے جبکہ گرجا گھروں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کو فوری درست کیا جائے جبکہ دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنی خدمات سر انجام دیں جو مسائل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق ہیں ان کیلئے ان سے رجوع کیا جائیگا انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو بھی کرسمس سے قبل تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں احکامات دئیے گئے اس موقع پر شرکائے اجلاس نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرسمس کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے اقدامات کے احکامات صادر کئے جبکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں