ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت پر ہے، وسیم اختر

پڑوسی ممالک خصوصا چین کے ساتھ ہر شعبے میں اچھے تعلقات ہوں اس ریجن سے غربت کے خاتمے کے لئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے آئیڈیاز سمیت تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی متعدد ایکسپو نمائشوں کا انعقاد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کراچی میں تجارت کرنا چاہتی ہے،میئر کراچی کی 14ویں بلڈ ایشیا ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت پر ہے پڑوسی ممالک خصوصا چین کے ساتھ ہر شعبے میں اچھے تعلقات ہوں اس ریجن سے غربت کے خاتمے کے لئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے آئیڈیاز سمیت تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی متعدد ایکسپو نمائشوں کا انعقاد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کراچی میں تجارت کرنا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی صبح ایکسپو سینٹر میں 14ویں بلڈ ایشیا ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایران، ترکی، جاپان ،چین سمیت دنیا بھر کے 27 ممالک کی بڑی کمپنیوں کے 550 غیر ملکی مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیںجبکہ یہ کانفرنس 3 روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ٹریڈ نمائشوں کا انعقاد اچھا اقدام ہے۔

ملک اور کراچی کے حالات تبدیل ہو گئے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چین پاکستان کی ترقی میں دلچسپی لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریجن کے ممالک کے غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی اور ترقی کے لئے علاقائی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔اس وقت پاکستان کی ہر سطح کی حکومت اس وقت چین کی حکومت اور پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

اس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔بعدازاں مقامی ہوٹل میں 14 ویں بلڈ ایشیا کانفرنس کی مناسبت سے Sino Pak Launching Ceremony سے میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی نبھائی ہے ، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور چین کے صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا اہم ترین حصہ ہے، چین کے ساتھ ہمیشہ مفیدباہمی تعاون کے فروغ کے لئے کام جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اس سال کے شروع میں مجھے چین کے شہر شین یانگ جانے کا موقع ملا جہاں ہم نے شین یانگ کے میئر کے ساتھ فرینڈ شپ سٹی معاہدے پر دستخط کئے، شین یانگ سٹی میں کم قیمت ہائوسنگ یونٹ ٹرانسپورٹیشن ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس کو پاکستان میں بھی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے چین کے صوبیLiaoningسے آئے ہوئے وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ باہمی دوروں سے دونوں ملک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میںLiaoningچیمبر اکنامک اینڈ ٹریڈآفس کا کھلنا خوش آئند ہے کراچی پاکستان کا اکنامک حب ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط بڑھنے سے ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی ، انہو ںنے کہا کہ کراچی شہر نے ہر جگہ سے آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہا ہے اور یہاں چینی کمپنیز کے تعاون سے کئی پروجیکٹس چل رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں مزید منصوبے بنائے جائیں اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ، سڑکوں، فٹ پاتھوں، پلوں کی ترقی ، کمرشل پارکنگ پلازہ، اہم سڑکوں پر روشنی کے انتظام، نئے فائر اسٹیشنز کی تعمیر، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور پلوں کی بہتری اور ایمیوزمینٹ پارکس کی تعمیر، برساتی نالوں کی صفائی، ٹیکنیکل ایجوکیشن ، ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بلڈ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں200سے زائد چین کی کمپنیز شرکت کررہی ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ پروجیکٹس، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تجارتی سرگرمیوں کی مزید راہیں کھلیں گی جس کے لئے ڈاکٹر خورشید نظام اور ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی صاحب کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اس قسم کی سرگرمیوں سے ملک ، صوبے اور شہر کا مثبت امیج سامنے آتا ہے، کراچی شہر مستقبل میں بھی ایسی مزید سرگرمیوں کی میزبانی کا منتظر رہے گا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں