41 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کا گورنر ہاوس کا دورہ

منگل 18 دسمبر 2018 16:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سول سروس اکیڈمی کے تحت جاری 41 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرخاقان مرتضی نے خوش آمدیدکہتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ عوام کے لیے گورنر ہاوس کو کھولنے کے اقدام کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ہفتہ اور اتور کو عوام اور باقی دنوں میں تعلیمی اداروں کے لیے گائیڈڈ ٹور کروائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ مختلف تعلیمی داروں کے 4800 سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ کو گورنر ہاوس کا گائیڈڈ ٹور کروایا جاچکا ہے جبکہ تقریبا 2000 سے زائد عام شہری بھی گورنر ہاوس کا وزٹ کر چکے ہیں۔ شرکاء نے گورنر ہاوس میں موجود قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زیر استعمال رہنے والے دفتر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ دوران سروس مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ ملکی مفاد کوہر حال میں مدنظر رکھا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں