بی اے ایس ایف کلر کوٹنگ ڈویژن نے گاڑیوں پر کیے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا

سفید، کالا، سلور اور گرے کلر 2018میں گاڑیوں کی صنعت پرغالب رہا ، دنیا بھر میں بنائی جانے والی 80 فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کیا گیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) بی اے ایس ایف کے کلر کوٹنگ ڈویژن نی2018میں گاڑیوں پر کیے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا جس کے مطابق سفید، کالا، سلور اور گرے کلر 2018میں گاڑیوں کی صنعت پرغالب رہا اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی 80 فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کیا گیا۔تجزیے میں بتایا گیا تمام رنگوں کے مقابلے میں سفید رنگ سب سے زیادہ مقبول رہا اور شمالی امریکا میں ہر چوتھی گاڑی، یورپ میں ہر تیسری گاڑی اور ایشیا پیسیفک میں ہر دوسری گاڑی پر کیا جانے والا رنگ سفید تھا جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں سلور رنگ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

چھوٹی اور کمپیکٹ گاڑیوں پر کیے جانے والوں کرومیٹک رنگوں کے دوسرے سلسلے میں نیلااور لال رنگ سرفہرست رہے جبکہ کالے اور سفید رنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پرگاڑیوں پرکیے جانے والے کرومیٹک رنگوں کے استعمال میں کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

تجزیہ میں بتایا گیا کہ یورپ میں تیار کی جانے والی ہر پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھاجس نے دوسرے مقبول رنگ کے طور پر سیاہ رنگ کی جگہ لے لی جس میں خریداروں کیلیے گرے رنگ کی110مختلف شیڈز دستیاب تھے جبکہ 140مختلف شیڈز کے ساتھ نیلا رنگ خطے میں پسند کیا جانے والا سب سے پسندیدہ رنگ بن گیا۔

2018میں 11فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سلور رنگ کی جگہ لیتے ہوئے نیلا رنگ یورپ میں ہر چوتھی گاڑی پر کیا جانے والا رنگ بن گیا۔ میٹیلک یا پرل رنگ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ ہرسال بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈویژن کے ڈیزائنرز آٹوموٹیو رنگوں کے رجحانات پیدا کرتے ہیں جو وسیع پیمانے پر تحقیق، عالمی رجحانات اور ثقافتی تبدیلیوںکے بارے میں گہرے تجزیہ پر مبنی65رنگوں کا ایک مجموعہ ہے جو مستقبل میں3 سی5 سال کے اندر آٹوموٹیوکی صنعت میں استعمال کیے جانے والے رنگوں پر اثراندازہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں