کاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی، مزید سخت کردیا گیا

درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر جو شرائط لگائی گئی ہیں ان میں ڈیوٹیز کی ادائیگی اور ٹیکسز کی ادائیگی ہے جو درآمد کنندگان پر عائد ہوگی اور وہ یہ ادائیگی ذرمبادلہ کی صورت میں کریگا ، وزارت تجارت

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزارتِ تجارت کی جانب سے کاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا جس کی وجہ سے استعمال شدہ کاروں کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر جو شرائط لگائی گئی ہیں ان میں ڈیوٹیز کی ادائیگی اور ٹیکسز کی ادائیگی ہے جو درآمد کنندگان پر عائد ہوگی اور وہ یہ ادائیگی ذرمبادلہ کی صورت میں کر گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں زیادہ تر کاریں گفٹ اسکیم کے تحت درآمد کی جاتی ہیں، اور اس قانون کو کچھ لوگوں نے اپنے فائدے کے لیے بنایا تھا اور وہ ان کاروں کو پاکستان کی مقامی منڈیوں میں فروخت کرکے پیسہ کمایا کرتے تھے۔حکومتی اقدام کو گاڑی بنانے والی کمپنیوں اور ترسیل کار کمپنیوں نے سراہا ہے تاہم پرانی کاروں کے تاجروں کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے کاروں کی درآمد میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ 15 جنوری کو وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق پاکستان میں گفٹ اسکیم کے تحت درآمد شدہ نئی اور پرانی گاڑیوں پر درآمد کنندگان کو غیرملکی زرمبادلہ کی شکل میں ڈیوٹی کی ادائیگی کرنی ہوگی یا پھر مقامی شخص کو بینکوں کی مدد سے ترسیلات کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائٹریک عبدالوحید خان نے کہا کہ یہ حکومت کا ایک درست اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادائیگی کی شرائط پر نظر ثانی کرکے انہیں غیر ملکی زرمبادلہ کی شکل میں کردیا جبکہ گزشتہ حکومت نے یہ اقدام اٹھانے کے چند ماہ بعد ہی اسے واپس لے لیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں