قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے سندھ اسمبلی کا( آکل) طلب کرلیا

اجلاس کے لیے اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے گئے

جمعرات 21 فروری 2019 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے سندھ اسمبلی کا آج (جمعہ) طلب کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سند ھاسمبلی ریحانہ لغاری نے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتار ی کے بعد 27فروری تک ملتوی ہونے والا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے لیے اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں