صوبہ سندھ میں ہونے والی رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا عمل کامیابی سے تکمیل کے قریب ہے،حمید اللہ خٹک

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور الیکشن ٹریبونل کے سیکریٹری حمید اللہ خٹک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہونے والی رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا عمل کامیابی سے تکمیل کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں کارکنوں نے جس جوش و جذبے سے ممبر سازی کے عمل میں حصہ لیا تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں کارکنوں کا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اے این پی کا سیاسی مستقبل تابناک ہے آنے والے وقت میں اے این پی صوبہ سندھ میں ایک مؤثر سیاسی قوت ثابت ہوگی، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں تاریخ گواہ ہے کہ باچا خان کے پیرو کاروں کا خون اس لئے بہایا گیا کہ انہوں نے ہمیشہ ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر شاہی سید کی سربراہی میں پختونوں اور تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کو اپنے شہداء کے خون سے رنگین تاریخ پر فخر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں