کراچی، حکومت ، سول سوسا ئیٹی وعوام اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے صحت، ماحولیات اور معاشرے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، افتخار شالوانی

تاکہ ہم ہر ایک فرد کو اچھی صحت،اچھا ماحول اور ہر قسم کی حفاظت کو یقینی بنا سکے،اس کیلئے ان شعبوں میںتربیت اور صلاحیتوں کی کمی کو پورا کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے، کمشنر کراچی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:48

ُکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ نہ صرف حکومت بلکہ سول سوسائیٹی وعوام بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے صحت، ماحولیات اور حفاظت کے لئے معاشرے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم ہر ایک فرد کو اچھی صحت،اچھا ماحول اور ہر قسم کی حفاظت کو یقینی بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مقامی ہوٹل میں ماحولیات،صحت اور حفاظت کے عنوان پر پانچویںعالمی سمٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر افتخار شالوانی نے کہا کہ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اچھی صحت،اچھا ماحول اور ہر قسم کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ اس کیلئے ان شعبوں میںتربیت اور صلاحیتوں کی کمی کو پورا کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے اور ذمہ داری بنتی ہے کہ ان شعبوں کے مطلقہ افراد کو اپنے اپنے شعبوں میںمناسب اور ضروری قسم کی تربیت و استعداد کو بڑھانے کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی وقت کے لئے پیشگی تیار رکھیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں متعلقہ ادارے اورافراد کو اپنا تعاون اور کردار بڑھائیں بدقستی سے شہر میںچند ایسے ماحولیاتی اور حفاظتی حوالے سے ناخشگوار واقعات رونماہوئے جن میں ملیرمیں ایک بلڈنگ گری اور آگ کے واقعات ہوئے۔اسی طرح گلشن، کلفٹن میں بھی ایسے واقعات رو نما ہوئے۔جن میں تربیت اور استعد کی کمی کی وجہ سے ناحق اموات واقع ہوئی جن کے سدباب کے لئے حکومت نے ہر سطح پر مثبت اور بر وقت اقدامات کئے لیکن عوام کے لاشعوری لاتعلق اور نامناسب رویوں کی وجہ سے مشکلات بڑھںلہذا ہمیں ان سب اسباب اور واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے واضع حکمتِ عملی اور پالیسی پر مبنی اقدامات اور راستہ متعین کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہون نے مزید کہا کہ ہم نے مطلقہ اداروں کو نرسنگ و پہرامیڈکس اسٹاف کے ضروری کاغذات اور ڈاکٹروں کے ڈگریوں کے بارے میںمعلومات طلب کی لیکن مطلقہ اداروں نے تعاون نہیں کیاجب تک اپنی انفرادی ذمہ داری محسوس نہیں کریگے ان مسائل پر قابو نہیں پا سکتے۔شہری اپنا کچرہ گھروں کے سامنے پھینک دیتے ہیں حکومت نے ایک مربوط نظام کے ذریعے کچرا اٹھانے کا کا م تر تیب دیا ہے لیکن۔

20 ملین کی آبادی میں9 ہزار سینٹری ورکررزکیا کردار ادا کر سکتے ہیںلہذا شہری اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حکومت کے ساتھ اپنا کردار اور تعاون بڑھانے کے لئے سماجی شعور کے لئے آگے بڑھیں۔اور مطلقہ فرائض کے لئے آگاہی حاصل کریں۔قبلِ ازیںپانچواں عالمی سمٹ سے صد کراچی چیمبر ٓف کامرس جنیداسماعیل مقدا معروف صنعت کار سینیٹر عبدالحسیب خان۔ عتیق ارحمان جبکہ تقریب میںسینیٹڑ جاوید جبار اور صحت،ماحولیات اور مختلف شعبوں سے وابستہ سول سوسائیٹی کے نما ئنگان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی آخر میں کمشنر افتخار شلوانی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں