تمام یونین کمیٹیوں میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ،چیئرمین بلدیہ غربی

جمعہ 26 اپریل 2019 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) بلدیہ غربی میں موجود مسائل کے خاتمہ اور عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام یونین کمیٹیوں میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ یوسی 26 راجہ تنویر کالونی کے علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر علاقہ معززین نے چیئرمین کو یوسی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجہ تنویر کالونی میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے سڑکیں و گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے کا راج ہے جس کی وجہ سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیںچیئرمین نے علاقہ معززین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام یونین کمیٹیوں میں برابری کی سطح پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں پہلے سیوریج کے نظام کی بحالی پر فوکس کیا جارہا ہے دوسرے مرحلے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اندرونی گلیوں کی پختگی کے کاموں کو مکمل کیا جائے گا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوسی 26 سیوریج کے نظام کی ازسر بحالی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر ومرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کے کاموں کو بھی برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں