ٰجامعہ کراچی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اورڈیپارٹمنٹل اسٹور چیزاپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 17 جون 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اورڈیپارٹمنٹل اسٹور چیزاپ(Chase Up) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روزوائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔جامعہ کراچی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ چیز اپ کی جانب سے سی ای او سلمان بشیر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق چیز اپ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے ایم ایس / پی ایچ ڈی کی ڈیجیٹل ریسرچ لائبریری کو بہتر بنانے کے لئے جامعہ کراچی کی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

چیز اپ ملٹی میڈیا ،پروجیکٹر اسکرین اور سسٹم سمیت نیٹ ورکنگ کیبل ،فرنیچر اورائیر کنڈیشن فراہم کرے گا۔سی ای او سلمان بشیر کے مطابق 22 جون 2019 ء تک مذکورہ یادداشت کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ایڈوانس ریسرچ لائبریری کی تزئین وآرائش کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں رینٹل مینجمنٹ کورس کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلامضمون ہوگا جس سے شعبہ ہذا کے طلباوطالبات استفادہ حاصل کرسکیں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں