سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی

پیر 24 جون 2019 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے ۔پیر کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف محکمہ پولیس کی درخواست متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت دو رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اشفاق بلوچ نے پروین رحمان قتل کے بعد جعلی مقابلہ کیااشفاق بلوچ کے دعوے کے مطابق قاری بلال، پروین رحمان قتل کیس میں اہم ملزم تھے جے آئی ٹی کے مطابق قاری بلال کا پروین رحمان قتل کیس سے بھی تعلق نہیں تھابعد میں جے آئی ٹی میں ثابت ہوا مقابلہ جعلی تھااشفاق بلوچ کو جعلی مقابلہ غلط بیانی کی بنیاد پر برطرف کر دیا گیا تھاپولیس کے اعلی حکام نے اشفاق بلوچ کے دعوے کو اس وقت بڑی کامیابی قرار دیا تھا سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اشفاق بلوچ نے پروین رحمان قتل کیس میں غلط حقائق بتائیبعد میں جی آئی ٹی رپورٹ میں پولیس دعوے جھوٹے ثابت ہوئے سروس ٹربیونل نے برطرفی کے بجائے اشفاق بلوچ کو ریٹائر کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی مدت ختم ہونے کے بعد رجوع کیا ہے عدالت نے پولیس کی سروس ٹرابیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں