پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تنظیم کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 19 جولائی 2019 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تنظیم کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے صوبہ سندھ کی تنظیم مکمل ہوگئی۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر کردیئے گئے۔

محفوظ عرسانی صوبائی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جمال صدیقی کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ صداقت جتوئی تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر،پپو خان چاچڑ اور آغا تیمور نائب صدور ، سید اظہار الحسن عرف قادری بھائی صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ارسلان فیصل مرزا کو صوبائی سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ اشرف قریشی، طاہر شاہ، راجہ خان جاکھرانی، سید ممتاز علی شاہ، عنایت حسین اور حاجی خاوند بخش جوہیجو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیئے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں