انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے ملزم فہد کو بری کردیا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے ملزم فہد کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم فہد کو بری کردیا۔ عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزم کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے بری کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ ملزم کیخلاف 2017 تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں