ْمثبت اقدامات سے کوئی بھی ادارہ مسائل سے نجات پاسکتا ہے ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ اگر ماضی کی غلطیوں کا صحیح ادراک کرکے ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے مثبت سمت میں قدم بڑھایا جائے تو کوئی بھی ادارہ کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے تاریخ میں اپنے لئے نام پیدا کرنے کے علاوہ شہریوں کو بھی مشکلات و مسائل سے نجات دلاکر سرخرو ہوسکتا ہے۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے حکومت سندھ کا تعاون درکار ہے، امید ہے کہ وزیر بلدیات سندھ کے ڈی اے کو ترقی یافتہ اداروں کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سب سے زیادہ منفی پہلو یہ رہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال نہیں کیا گیا جس کے باعث خراب معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متوسط طبقے کے لئے نئی و سستی رہائشی اسکیم متعارف کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پبلک ہائوسنگ اسکیم کی گورننگ باڈی سے منظوری ادارہ ترقیات کراچی کو مالی بحران سے نکالنے اور شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی۔ کے ڈی اے افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی پر عمل کرتے ہوئے انشورنس کمپنی کے ذریعے سفری سہولیات کی فراہمی آسان اقساط پر مہیا کی جائے گی۔

ادارہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ سے ملازمین کی غیر موجودگی میں خاطر خواہ میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے باعث ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔ کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کے ڈی اے اراضیوں کا سروے کرکے نیلامی کے لئے موجود اراضیوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں اراضیوں کو نیلامی کے گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے گی۔

شہریوں کو صحتمندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے واگزار کرائے گئے پارکس و میدان کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ڈی اے اسکیموں و ٹائون شپس میں انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کارروائی کا عمل سو فیصد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک جاری رکھا جائے گا۔ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کے لئے مکمل طور پر فعال کردار ادا کررہاہے ۔ان سب کے باوجود ادارہ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور گنجائش کو پرُ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں