پیپلزپارٹی سندھ کا مولانا فضل الرحمان سے حکومت کیخلاف جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

و*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت کے خلاف جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ، اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے، لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دہری سیاست ہے، مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف نثار کھوڑونے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سندھ حکومت سے سہولیات لے کر سندھ میں حکومتی جماعت کے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے، مولانا فضل الرحمان کی دہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں