سکھر میونسپل کارپوریشن کے راشی بدعنوان میونسپل کمشنر کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا،

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ سکھر میونسپل کارپوریشن کے بعد حیدرآبادکراچی اور لاڑکانہ کی میونسپل کارپوریشنز میں بھی احتجاج سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (رتوڈیرو) ،صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی) ،جنرل سیکریٹری اکرام راجپوت(حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی(رتوڈیرو) ،فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی(لاڑکانہ) نے کہا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے راشی اور بدعنوان میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کے سکھر سے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

سکھر میونسپل کارپوریشن کی سی بی اے یو نین کی جانب سے گذشتہ 5روز سے میونسپل کمشنر کے ہتک آمیز رویئے کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی سی بی اے یونین نے فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کی سربراہی میں حیدرآباد ،کراچی میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی سائوتھ کے ملازمین نے کے ایم سی ورکشاپ میں صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی سر براہی میں کراچی ،لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں صوبائی فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی کی سربراہی میں مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی کے ہمراہ لاڑکانہ سے احتجاج کرکے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں