جامعہ کراچی، ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار 24 اکتوبر کو ہوگا

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل جامعہ کراچی میں ثمینہ علوی کی زیر سرپرستی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار بروز جمعرات24 اکتوبر2019 ء کو صبح 11:00 بجے جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل جامعہ کراچی کی پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعیدکے مطابق ثمینہ علوی نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے 2018 ء میں آگاہی مہم کا آغاز کیا اور اب تک مختلف مقامات پر 40 سے زائد آگاہی سیشن ان کی سرپرستی میں منعقد ہوچکے ہیں۔

مذکورہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا اور اس موذی مرض سے بچائو کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔سیمینار سے ڈاکٹر اسماء سرتاج بھی خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں