رینجرز (سندھ) نے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میر پور، سعودآباد اورچاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان عامر شیخ، شہزاد، سکندر اور فیاض کو گرفتارکیا جو ڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان شکیل عرف ڈولے، شیر محمد عرف شیرو اور الطاس کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان نور علی، فضل وادو داور، عبدالواھاد کو گرفتار کیا جو ماوہ سپاری کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان، ماوہ سپاری اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں