ملک میں انارکی ،انتشار، انتہاپسندی اور جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے تعلیم ،صحت اور انصاف غریبو ں کو مہیا کیا جائے،ثروت اعجاز قادری ․

بدھ 11 دسمبر 2019 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ اہلسنت کا تحفظ اور شہید قائدین کے نیک مشن سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ملک میں انارکی ،انتشار اور انتہاپسندیاور جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،تعلیم ،صحت اور انصاف غریبو ں کو مہیا کیا جائیقوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے ،حکومت امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار بنائے،غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،موجودہ حکمران دعوئوں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ،تبدیلی لانے کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا ،جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں ،نیو جنریشن ہمار ااثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو آگے لاکر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے ، عوام کی فلاح و بہبود اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کے مشن کو ہرحال میں پوراکر ینگے اس راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو اپنے شعور سے گرادینگے انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے ،اہلسنت کی پہچان المدد یارسول اللہؐ ہے کارکنان عوام میں شعور بیدار کریں ،اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا 9کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرئے ،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتاہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں