تیز رفتاری پر 10 ہزار اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،موٹروے پولیس

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) موٹر وے پولیس نے قومی شاہرائوں پر نئے جرمانوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتاری پر 10 ہزار اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابققومی شاہرائوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا، تیز رفتاری پر بسوں کو 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تیز رفتاری پر کار کو ڈھائی ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پبلک سروس میں مسافروں کی اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔نئے ضوابط کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کار، موٹر سائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال پر موٹر سائیکل سوار کو 500 جبکہ کار ڈرائیور کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں