سکیم 33میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کا معاملہ، متاثرہ شہری اقبال احمد نے عدالت سے رجوع کرلیا،پولیس کو نوٹس جاری

جمعہ 24 جنوری 2020 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) اسکیم 33 میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کا معاملہ، متاثرہ شہری اقبال احمد نے عدالت سے رجوع کرلیا،پولیس کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و دیگر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے پولیس کی مدد سے سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کیا،ڈی آئی جی ایسٹ سے مدد مانگنے پر ہمارے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا،پولیس حراساں کررہی ہے، روکا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں