ون وے کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران مقامی عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو طلب کرلیا

جمعہ 24 جنوری 2020 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) ضلع ملیر عدالت میں ون وے کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران مقامی عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمات پر سول جج ملیر کا اظہار برہمی، ایس ایس پی ملیر کو طلب کرلیاسول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفی نے ایس ایس پی ملیر آپریشن کو نوٹس جاری کردیا عدالت کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں دفعہ 279 اور 341 کے تحت مقدمات کیوں کئے جارہے ہیں، پولیس کا یہ عمل ایس ایس پی اور ان کے ماتحت عملے کی غفلت اور نااہلی ہے، ایس ایس پی ملیر ذاتی طور پر 27 جنوری کو پیش ہوں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں