کراچی، تعمیراتی منصوبوں میں شجرکاری کی جگہ لازمی مخصوص کرنا ہوگی ورنہ پروجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی،وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ

اتوار 26 جنوری 2020 22:00

qکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) صوبائی وزیر بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے تمام نئے اور زیر تعمیر منصوبوں میں شجر کاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں شجرکاری کی جگہ لازمی مخصوص کرنا ہوگی ورنہ پروجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی تما م نئے منصوبوں میں شجرکاری کو یقنی بنائے گی۔

یہ بات انھوں نے گذشتہ روز بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریڑی بلدیات روشن شیخ، ایس بی سی اے کے ڈی جی ظفر عباس، ڈی جی کے ڈی اے اور میونسپل کمشنر ڈائریکڑ سیف الرحمن، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ڈی جی لیاری ڈیولپنمنٹ اتھارٹی خالق لغاری، پروجیکٹ ڈائریکڑ ملیر ایکسپرس وے نیاز سومرو اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر و ماہر ماحولیات محمد نعیم قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روشن شیخ نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں 4ہزار سے زائد جگہوں پر شجر کاری کا پلان بنایا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کیا جا ئے گا اور کراچی میں پارکوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے این جی اوز کیلئے شجر کاری کیلئے کچھ علاقہ مختص کرنا ہوگا۔این ایف ای ایچ کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ پارکوں کو گود لینے اور پارٹنرشپ کی پالیسی کو اپنایا جا ئے اور کارپوریٹ سیکڑ اور کمیونٹی گروپس اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نعیم قریشی نے کہا کہ شجر کاری کیساتھ درخت کاٹنے پر سخت کاروائی کی جائے اور تمام بڑے منصوبوں پر کام سے پہلے درختوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے نیشنل فورم کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر تیمر کے درختوں کی مسلسل کٹائی کو روکنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نعیم قریشی، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور دیگر افراد شامل ہونگے۔ناصر شاہ نے درختوں کی کٹائی پر فوری کاروائی اور مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں