شہری محمود اختر نقوی نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست دائر کردی

پیر 27 جنوری 2020 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پانی کی عدم فراہمی، سیوریج کے نظام اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کا معاملہ،شہری محمود اختر نقوی نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ کو کوئی شہر ہو، بنیادی سہولیات سے کوسوں دور ہے،سکھر میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،متعلقہ اداروں کی لاپرواہی سے سیوریج کا نظام بیٹھ چکا،شہری کو بنیادی سہولیات دینے والا کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا،سندھ حکومت کے محکموں میں کرپشن کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا،کتوں کے کاٹنے سے انسانوں کے مرنے کے واقعات ہورہے ہیں،سندھ حکومت سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر رپورٹس طلب کی جائیں،گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آبپاشی ودیگر بھی فریق بنایا گیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں