نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب نے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

پیر 6 مئی 2013 00:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں پر تشدد نا قابل برداشت ہے اور اس واقعہ میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی- دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں